اکثر پوچھے جانے والے سوالات

 

اگر یہاں آپ کے سوال کا جواب نہیں دیا جاتا ہے، یا ہم استعمال کے لئے اس سائٹ کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں اس تعلق سے آپ کے پاس کوئی تاثر ہے تو، hello@meansdatabase.org پر ہمیں بلا جھجھک ای میل کریں یا (202)449-1507 پر ہمیں کال کریں۔ ہمیں آپ کے خیالات سن کر بے حد مسرت ہوگی۔

MEANS کو مالیات کیسے فراہم کی جاتی ہے؟
بطور 501(c)3، کوئی بھی عطیہ قابل ٹیکس کٹوتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم کٹوتی کی ٹریکنگ کی خصوصیات، ایس ایم ایس کی اطلاعات، اور ان چند دیگر خدمات کو منظم کر رہے ہیں جنہیں ہم اپنی ہمیشہ مفت اہم خدمت سے بالا تر فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم 2015 جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے کاروباری منصوبہ بندی کے مقابلے میں جیت حاصل کرنے کے لئے ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہیں اور آمدنی اور باخلوص تعاون کا استعمال ہماری قوت میں اضافہ کے لئے کر رہے ہیں۔
MEANS عطیہ کنندگان (ڈونرز) کو ذمہ داری سے کیسے محفوظ کرتا ہے؟
بل ایمرسن گوڈ سیمیریٹن فوڈ ڈونیشن ایک (ایمرسن ایکٹ) ان غذا کے عطیہ کنندگان (ڈونرز) کے لئے وفاقی تحفظ فراہم کرتا ہے جو تصدیق شدہ غیر منافع بخش اداروں کو عطیہ دیتے ہیں۔ MEANS اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ MEANS کے ذریعہ آئٹم حاصل کرنے والا کوئی بھی شخص، عطیہ کنندگان (ڈونرز) کو محفوظ کرتے ہوئے، ایمرسن ایکٹ کے تحت ایک اہل غیر منافع بخش ادارہ ہو۔

عطیہ کردہ غذا کا ’’بظاہر صحت بخش‘‘ یا ’’بظاہر درست گروسری پروڈکٹ‘‘ ہونا اور وفاقی، ریاستی، اور مقامی قوانین اور ضوابط کے ذریعہ عائد کئے گئے معیار اور لیبلنگ کے تمام معیارات کی تکمیل کرنا لازمی ہے،‘‘ یہاں تک کہ اگر یہ ظاہری شکل، عمر، تازگی، گریڈ، سائز، فاضل مقدار یا دوسرے حالات کی وجہ سے “آسانی سے قابل فروخت نہ ہو تب بھی۔” MEANS کو اس بات کی ضرورت ہے کہ ہر مرتبہ عطیہ کرتے وقت عطیہ کنندگان (ڈونرز) اس طریقہ سے باکس کی جانچ اور آئٹمز کی تصدیق کریں۔

آپ معیار کی تفتیش کیسے کرتے ہیں؟
MEANS ڈیٹا بیس ذاتی طور پر ہر عطیہ کی جانچ نہیں کر سکتا، لہٰذا ہر ٹرانزیکشن کے بعد عطیہ کنندہ (ڈونر) اور وصول کنندہ ایک دوسرے کی درجہ بندی کرتے ہیں۔ لہٰذا، اگر ایک عطیہ کنندہ (ڈونر) اپنے عطیہ کی غلط تصویر کشی کرتا ہے یا اگر ایک عطیہ کنندہ کسی آئٹم کی تکمیل اور اسے لینے میں ناکام ہو جاتا ہے تو، انہیں خراب درجہ بندیاں موصول ہوں گی۔ ہم مسلسل خراب درجہ بندیوں والے عطیہ کنندگان (ڈونرز) اور وصول کنندگان پر نظر رکھتے ہیں۔
میرا توثیقی ای میل کہاں ہے؟
کبھی کبھی آپ کا توثیقی ای میل آپ کے اسپیم فلٹر میں پھنس سکتا ہے۔ ویب سائٹ حاصل کرنے کے لئے اپنا توثیقی ای میل دوبارہ بھیجیں یہاں کلک کریں۔ اگر چند منٹ بعد بھی آپ کو اپنا توثیقی ای میل موصول نہ ہو تو، براہ کرم تکنیکی سپورٹ سے رجوع کریں۔
(202) 449-1507
4410 میساچیسٹسایواینڈبلیو
#397
واشنگٹں،ڈیسی 20016